پٹنہ31دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مونگیر لوک سبھا سیٹ سے مہاگٹھ بندھن سے امیدواری کی انتظار رہے دبنگ ممبر اسمبلی اننت سنگھ کی توقعات کو زبردست جھٹکالگاہے۔ آر جے ڈی لیڈر اور لالو یادو کے چھوٹے بیٹے تیجسوی یادو نے مہاگٹھ نبدھن میں اننت سنگھ کی انٹری پر پابندی لگادی ہے۔تیجسوی نے صاف کر دیا ہے کہ مہاگٹھ بندھن میں اننت سنگھ کی انٹری کا کوئی سوال ہی نہیں ہے۔دراصل گزشتہ منگل کو ہی دہلی سے پٹنہ لوٹے دبنگ ممبر اسمبلی اننت سنگھ کا ان کے حامیوں نے زور دار استقبال کیاتھا۔ اننت سنگھ نے اسی دن مونگیر لوک سبھا سیٹ سے مہاگٹھ بندھن کے امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیاتھا۔ اننت سنگھ کے اس اعلان پر خوب سیاسی گھمسان مچاہے۔ لالو یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو اور مہاگٹھ بندھن میں شامل جتن رام مانجھی نے پہلے تو اننت سنگھ کاخیر مقدم کیا، لیکن پھر معاملہ بگڑتا دیکھ اپنے بیان پر صفائی دی۔اننت سنگھ مہاگٹھبدھن میں آنے کے لیے کس قدر بے تاب تھے اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ، گزشتہ چند دنوں میں اننت سنگھ نے لالو یادو کی تعریف بہت سے قصیدے پڑھے ہیں۔ اننت سنگھ نے کہا کہ لالو راج میں وہ محفوظ محسوس کرتے تھے۔ جبکہ نتیش کی حکومت میں تو ان پردرجنوں کیس ڈھانپ دیے گئے۔ اننت سنگھ کے رخ سے ایسا لگ رہا تھا جیسے آر جے ڈی میں ان کی کسی سے بات ہو رکھی ہے۔